ایف آئی اے

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک تک وسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) تحقیقاتی اداروں نے پی ٹی آئی کی جانب سے کی جانے والی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا دائرہ بیرون ملک تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات اب بیرون ملک بھی کی جائیں گی جس میں امریکا اور برطانیہ سمیت جن ممالک سے فنڈز آئے وہاں بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ ایف آئی اے بیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے بھی معاونت لے گی اور ان ممالک کی کمپنیز و شخصیات کی معلومات حاصل کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں امریکی ایجنسی ایف بی آئی سمیت برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور دیگر اداروں سے مدد لی جائے گی، ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات ابھی ریکارڈ اور اکاؤنٹس اکٹھے کرنے کے مرحلے میں ہیں جب کہ دوسر ے مرحلے میں معلومات کو یکجا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے