شہباز شریف

مدینہ کی ریاست سیاسی مذہبی آزادی کی بہترین مثال تھی۔ وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مدینہ کی ریاست سیاسی مذہبی آزادی کی بہترین مثال تھی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں کیا بیت المال یا توشہ خانہ کمائی کا ذریعہ بن سکتا تھا؟ ریاست مدینہ میں قانون کے آگے سب برابر ہیں، کب تک روایتی تقریریں کرتے اور سنتے رہیں گے، ریاست مدینہ تب ہی بن سکتی ہے جب سیرت طیبہ ﷺ اور اصحاب پاک کے نقش قدم پر چلیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم کا اتحاد پارہ پارہ کردیں، معاشرتی تانے بانے کو ادھیڑ کر رکھ دیں اور باتیں ریاست مدینہ کی؟ بہتان جھوٹ اور تہمتیں لگا کر مخالفین کو ناحق قید خانوں میں ڈال دیا جائے؟۔ انہوں نے کہا کہ کیا ریاست مدینہ میں دستور، قانون اور عدالت کو نہ ماننے کا تصور ہوسکتا تھا؟ کیا یہ طرز عمل ریاست مدینہ کو ماننے والے کسی شخص کا ہوسکتا ہے؟ مثال ریاست مدینہ کی لیکن عام شہری تو دور ہم عدالت اور جج کو بھی جواب دینے کو تیار نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے