کابل

کابل میں مسجد پر دستی بم حملے میں 6 افراد زخمی

کابل {پاک صحافت} افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں دستی بم کے دھماکے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ عصر کی نماز کے بعد پیش آیا۔

اے ایف پی کے مطابق گزشتہ سال اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے عوامی مقامات پر حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن شدت پسند گروپ داعش ملک میں دہشت گردانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک نمازی نے بتایا کہ ہم نماز سے فارغ ہو کر مسجد سے باہر نکل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ پل خستی مسجد کے اندر دستی بم پھینکا گیا اور جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ داعش کو شکست ہوئی ہے، لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم اس وقت طالبان حکومت کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے