احسن اقبال

آئین کی بالادستی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، احسن اقبال

لاہور  (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عوام کو آئین کی بالادستی اور حق حکمرانی دلانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکے کے بعد سی پیک کا دھماکا کرنے والے کو تاحیات نااہل کیا گیا، جبکہ پاکستان کو ترقی کے سفر سے ڈی ریل کیا گیا اور گداگر بنادیا گیا۔

تفیلات کے مطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال نے  وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو زکوۃ و فطرے کی معیشت میں ڈال دیا گیا ہے، پاکستان کی منزل زکوۃ و فطرانہ کی منزل نہیں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر ہر پاکستانی کیلئے قابل فخر دن ہے، پاکستانی قوم اپنے دفاع اور سالمیت پر سمجھوتا نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں دو محاذ ہیں، ایک پارلیمان کے اندر اور ایک باہر  بجٹ سیشن میں عوام دشمن پالیسی کا مقابلہ کریں گے۔ ہم ایک بار پھر پاکستان کو خود دار ملک بنانے کے لیے پر عزم ہیں، یوم تکبیر کے ساتھ یوم جمہوریت بھی انشاء اللّٰہ منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے