عابد شیر علی

عمران خان اقتدار سے باہر رہ کر نیم پاگل ہوچکے ہیں۔ عابد شیر علی

فیصل آباد (پاک صحافت) عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار سے باہر رہ کر نیم پاگل ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ آئے روز ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کردار اور توشہ خانہ سے ان کی سیاست کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔ اب وہ پورے ٹولے سمیت جیل میں ہوں گے، نواز شریف بہت جلد آ نے والے ہیں عمران خان نے اپنے پونے چار سالہ دور میں بے حیائی، بدتمیزی اور جھوٹے وعدوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔

رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی کا مزید کہنا ہے کہ 25 ستمبر کو این اے 108 میں شیر دھاڑے گا جبکہ عوام بلے کو توڑ کر ہمیشہ کے لئے دور پھینک دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز ملک اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اب عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے