خواجہ آصف

عمران خان نے خیرات کے پیسوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خیرات کے پیسوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، فارن فنڈنگ کیس کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ فیصلے سے بچنے کیلئے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی لسبیلا میں افسوسناک حادچہ ہوا، قوم سوگوار تھی کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، عمران خان نے شہباز گل کے بیان پر چھ روز بعد رد عمل دیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا، وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کا گھناونا چہرہ اب پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، اب یہ لوگ عوام کو جھوٹے وعدوں سے دھوکہ نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے