برطانیہ میں کورونا وائرس کی شدید لہر، حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کرنے سے انکار کردیا

برطانیہ میں کورونا وائرس کی شدید لہر، حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کرنے سے انکار کردیا

لندن (پاک صحافت) برطانیہ میں کورونا وائرس کی شدید لہر جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا لاک ڈائون میں نرمی کرنے کے بجائے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکوک نے برطانیہ میں لاک ڈاون میں نرمی کرنے کی ٹائم لائن دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ پابندیاں ختم کرنے کی بجائے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم 30 فیصد زائد مہلک ہوسکتی ہے اور اس وقت اموات کی شرح، استپالوں میں مریضوں کی تعداد اور ویکسین پر نگاہیں مرکوز ہیں۔

یاد ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے اس لیے برطانیہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نئی قسم کے کورونا وائرس سے متعلق مزید کہنا تھا کہ نیا وائرس 70 فیصد تک زیادہ منتقلی کی صلاحیت رکھتا ہے اسی لیے لندن میں تمام اسکولوں کو بند کردیا ہے اورآن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 69 ہزار 658 ہونے کے ساتھ ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 98 ہزار 521 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 28 لاکھ4  ہزار 461 افراد متاثر، 21 لاکھ 49 ہزار 460 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 22 لاکھ 93 ہزار739 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے