ابو الخیر محمد

پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں مزید اضافے کا باعث بنی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر

اسلا م آباد (پاک صحافت) ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے ملک میں بڑھتی کرپشن پر پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں کرپشن ختم کرنا توبہت دور کی بات ہے وہ کرپشن کم بھی نہیں کرسکی بلکہ اس میں کئی گناہ اضافہ کا باعث بنی ہے لہذا اس کے اب مزید اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد نے جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدارمیں آئی تھی لیکن یہ رپورٹ بتارہی ہے کہ وہ اپنے اس مقصد میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے، لہذا اس کے اب مزید اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہو گیا ہے ۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد نے یہ بھی کہاکہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ کے مختلف فیصلوں کی رو سے عمران خان اور اس کی پوری کابینہ اس گھناؤنے جرم میں شریک رہے ہیں اور وزیر اعظم صاحب اب حکومت سے باہر ہونے سے زیادہ حکومت کے اندر رہ کر ملک و قوم کے لئے خطرناک ثابت ہوئے ہیں لہذا اب انہیں اپنی کرپشن اور اپنی نا اہلی سے ملک کو مزید نقصان سے دوچار نہیں کرنا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے