نائب امیر جماعت اسلامی

خاتون اول پردے کے حوالے سے دیگر خواتین کیلئے ایک مثال ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی

لاہور (پاک صحافت) نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پردے کے حوالے سے خاتون اول ملک کی دیگر خواتین کے لئے رول ماڈل اور مثال ہیں۔ انہیں آگے بڑھ کر کام کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خواتین کے لباس اور حیا کے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض لباس ہی بے راہ روی کی وجہ نہیں ہے، اس میں ٹی وی پر کمرشل اشتہارات، مخلوط نظام تعلیم اور مخلوط پروگرامات بھی شامل ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا مزید کہنا ہے کہ ان چیزوں کی اصلاح بھی ضروری ہے جو بے راہ روی کا باعث بنتے ہیں۔ اس کی ذمہ داری صرف خواتین پر ہی نہیں ڈالی جاسکتی اس میں وہ مرد بھی شامل ہیں جو بے حیائی کے پروگرام ترتیب دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتون اول پردے کے حوالے سے ایک مثال ہیں وہ ایک قدم آگے بڑھ کر ملک کے تعلیمی اداروں میں خواتین اور بچیوں کے ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے