کورونا وائرس

کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، ایک دن میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 8 ہزار 183 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ نو دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 192 ہوگئی۔ خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں 4 اب تک کورونا کے ایک  لاکھ 71 ہزار 925 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں 5 لاکھ 35 ہزار 965، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 89 ہزار 300، بلوچستان میں 34 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 580، اسلام آباد میں ایک لاکھ 23 ہزار 648 جبکہ آزاد کشمیر میں 36 ہزار 465 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے