شیری رحمان

عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کر دی ہے، شیری رحمان

اسلام  آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جاری بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ  عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہیے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو پاؤں پکڑنے پر آ گئے ہیں، 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والا اب کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں اور امریکا پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکا سے ’خوشگوار‘ تعلقات جبکہ اسٹیبلشمنٹ سے ’بات‘ کرنے کا خواہشمند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

ایرانی صدر کا دورہ پری پلان تھا، جس پر کافی دنوں سے کام جاری تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ایرانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے