پرویز مشرف

پرویزمشرف فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ میں فوجی و سیاسی شخصیات کی شرکت

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں فوجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو کراچی میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سمیت اعلی فوجی و سول حکام اور سیاسی رہنماوں نے شرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی کراچی کے فوجی قبرستان میں فوجی اعزاز کیساتھ تدفین کی گئی، نماز جنازہ میں سید پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف، رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری، امیر مقام، ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول، رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال، فاروق ستار، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، سابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق، سابق آرمی چیفس جنرل اسلم بیگ، جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے