رینجرز

وزارت دفاع نے انتخابات کیلئے رینجرز اور ایف سی کی فراہمی سے معذرت کرلی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت دفاع نے انتخابات کیلئے رینجرز اور ایف سی کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ انتخابات کیلئے اضافی 40 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ نہیں دی جاسکتی۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اسمبلی کے انتخاب اور قومی اسمبلی کی 93 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے معاملے پر وزارت دفاع نے صوبائی اسمبلیوں اور ضمنی الیکشن کیلئے رینجرز اور ایف سی کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اور ایف سی کی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر تعیناتی پر وزارت دفاع نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز بارڈر مینجمنٹ اور اندرونی سیکورٹی منیجمنٹ میں مصروف ہیں، ملک میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، مسلح افواج 27 فروری سے 3 اپریل تک مردم شماری کے عمل میں مصروف ہوگی، ضمنی اور خیبرپختونخوا، پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کیلئے آرمڈ فورسز کی تعیناتی قابل عمل نہیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب رینجرز راجن پور ضمنی الیکشن میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے