ترکیہ

پاکستانی ریسکیو ٹیم نے ترکیہ میں ملبے تلے دبے مزید 6 افراد کو زندہ بچالیا

انقرہ (پاک صحافت) پاکستان کی ریسکیو ٹیم نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد کامیاب سرچ آپریشنز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 6 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور افواج پاکستان کا ترکیہ کے بھائیوں کی امداد کا مشن جاری ہے۔ پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں اب تک مجموعی طور پر 51 سے زاد جگہوں پر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن میں سرگرم عمل ہیں۔ پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے نو سال کی بچی کو ایک سو دو گھنٹوں کے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا۔ ریسکیو ٹیم نے 14 سال کے لڑکے کو زندہ بچا لیا جو پاک آرمی ریسکیو ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔ ملبے تلے دبے 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں مقامی ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا ہے۔

پاکستانی ریسکیو ٹیم اقوام متحدہ کی انسراگ سرٹیفائیڈ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی واحد خاتون ممبر دیبا شہناز اختر نے پر خطر آپریشن کے بعد ایک 50 سالہ خاتون کو بحفاظت ملبے کے نیچے سے نکالا۔ ترک بھائیوں کی امداد کے لئے این ڈی ایم اے مصروف عمل ہے۔ ساڑھے سات ٹن سے زائد خیموں اور دیگر سامان کی کھیپ پر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے روانہ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور سے اڑنے والا امدادی سامان پر مشتمل پی اے ایف کا طیارہ ترکیہ پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان زلزلہ زدگان میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی اور شام میں سوموار کو آنے والے زلزلے کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے