اسمبلی

سانحہ 9 مئی کیخلاف سندھ، بلوچستان اور پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادیں منظور

لاہور (پاک صحافت) سانحہ 9 مئی کے خلاف پنجاب، بلوچستان اور سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار دایں کثرت رائے سے منظور کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی جبکہ اپوزیشن نے قرارداد کی منظوری پر ایوان میں ہنگامہ آرائی کی جبکہ اپوزیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں پر آنے والی اراکین کے ایوان میں بیٹھنے پر بھی سوالات اٹھا دیے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ شرپسند جماعت نے وطن عزیز کے اداروں کے خلاف سیاسی لبادہ اوڑھ کر حملہ کیا، شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی اور بانی پاکستان کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیا گیا۔

سانحہ 9 مئی کے خلاف بلوچستان اسمبلی نے مشترکہ مذمتی قرار داد منظور کرلی، جس میں واقعے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

قرار داد میں کہا گیا کہ مشتعل افراد جناح ہاؤس لاہور حساس سرکاری و نجی املاک جو نذر آتش کیا، عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب سانحہ 9 مئی کے خلاف سندھ اسمبلی نے بھی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ پیپلزپارٹی کی خاتون رکن سعدیہ جاوید نے سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں جمع کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے