ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، فلسطینیوں پر ظلم ختم ہونا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں کو فلسطین پر جاری بربریت کےخلاف ایکشن لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں اور خواتین کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر غزہ میں جاری مظالم کی مذمت کی، اسرائیلی آباد کاروں کے غزہ میں امدادی کارواں پر حملے کی پاکستان مذمت کرتا ہے، انہوں نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور عوام کو قحط میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق او آئی سی کی رپورٹ کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے، انصاف دلانے کے لیے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر مؤقف کی توثیق کو سراہتا ہے، اجلاس نے بھارت کو 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر آئے، وہ آج صدر مملکت سےملاقات کریں گے، ازبک وزیر خارجہ عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے وزیر مملکت کل پاکستان پہنچے ہیں، علاقائی و عالمی امور، تجارت و سرمایہ کاری پر بات چیت ایجنڈے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے