مراد علی شاہ

عوام کی خدمت کے لئے پیپلز پارٹی جیسا دل چاہئے، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافی ہمارا اچھا کام نہیں سامنے لاتے ، پیپلز پارٹی پاکستان کو اپنا گھر سمجھتی ہے، پورے ملک میں ترقیاتی کام کروائیں گے کراچی کے لئے 436 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے ہیں۔ ملیر میں عملی خدمت کا مظاہرہ کررہے ہیں سال میں تیسرے پراجیکٹ کا افتتاح کررہے ہیں ، پیپلز پارٹی انتخابات میں کراچی سے بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےایک ارب 21 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سعود آباد چورنگی سے تھدو نالہ تک ساڑھے تین کلو میٹر سڑک کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ دس مہینے میں کراچی نیبر ہڈ کے تیسرے پراجیکٹ کا افتتاح کیاجا رہا ہے،یقینی بنایا جا رہا ہے کہ پراجیکٹ کو آبادی گھر کا حصہ سمجھے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کورنگی کازوے پر پبلک پارٹنر شپ سے پل بنا رہے ہیں، بارشوں میں کورنگی کازوے کا علاقہ شہر سے کٹ جاتا ہے،ہمارے پاس 109 ارب روپے  ہیں جو کراچی کی ترقی پر خرچ کرنے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اسمبلی میں بھی بات کرنا تھی، شور شرابہ کردیا جاتا ہے،سال 2010 سےیہ میرا بارہواں سال ہے ، ایک تقریر نہیں کی تو فرق نہیں پڑتا مگر سازش کس کے خلاف ہوئی وہ سوچے ، عوام کی خدمت کے لئے پیپلز پارٹی جیسا دل چاہئے ۔ وفاق ہمیں جو دیتا ہے ہمارا آئینی حق ہے کوئی احسان نہیں، کراچی کے لئے پیسے نہیں دے رہے صرف مس گائیڈ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے