زلزلہ

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہریوں میں خوف کی فضاء پھیل گئی ہے۔ زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے سبب شہری کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جبکہ دو روز قبل سوات میں بھی زلزلہ آیا تھا۔ یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں تاہم ماہرین نے کسی شدید زلزلے کے خدشات کو مسترد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے