خواجہ آصف

2018 کے تجربے نے معیشت اور روایات کو تباہ کردیا، خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2018 کے تجربے نے معیشت اور  روایات کو تباہ کردیا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ  مجھےعدلیہ سےمتعلق بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی 12،12 اکٹھی ضمانتیں ہوتی ہیں میری ایک بھی نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف  نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت کو  سہارا  دینےکے لیے تمام پارٹیوں کو اکھٹا کیا، معیشت آج بھی کمزور ہے لیکن رکاوٹیں عبور کی ہیں۔

واضح رہے کہ نہوں نے کہا کہ  آج بھی ایسے ادارے ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کرگڈٹو سی یو کہتےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے عدلیہ سے متعلق بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی 12،12 اکٹھی ضمانتیں ہوتی ہیں میری ایک بھی نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے