پی آئی اے

پاکستان کا تیس سے زائد ممالک کے شہریوں کو کابل سے نکالنے کیلئے تعاون

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے طالبان کے قبضے کے بعد تیس سے زائد ممالک کے شہریوں کو پرامن طریقے سے افغانستان سے نکالنے میں مدد اور تعاون کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30 سے زائد ممالک کے شہریوں نے پاکستان کی پیشکش سے فائدہ اٹھایا جب کہ اسلام آباد سے 32 پروازوں کے ذریعے 521 مسافر افغانستان گئے۔ پاکستان آنے والے غیرملکیوں میں 874 افغان شہری بھی شامل ہیں۔ ترکی 42، برطانیہ 2، امریکا کے 11 شہریوں نے پاکستان سے مدد لی۔ اسی طرح پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہلکاروں کے انخلا میں مدد فراہم کی۔

بلغاریہ، فرانس، جرمنی، یونان، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، فلپائن، جنوبی افریقہ کے شہریوں کو انخلا کیلئے پاکستان نے سہولت دی۔ یاد رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک، آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی و بین الاقوامی اداروں نے کابل سے انخلا کے لیے پاکستان سے مدد طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے