مرتضی سولنگی

نگراں حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا پی ٹی آئی ہی بہتر بتا سکتی ہے۔ آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سہولتوں کی فراہمی نگراں حکومت کی ذمے داری ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ساری جنگ معیشت اور اقتصادیات کی ہے، ہم نے اپنی زیادہ تر ضروریات قرضوں پر چلائی ہیں، سیاسی جماعتیں اس گڑھے سے نکلنے کا منشور دیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آئینی اور قانونی حکومت ہے۔ الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سیکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی مسائل حقیقی ہیں، ہمیں ان کا ادراک ہے، انہیں بہتر کریں گے، ملک میں سوال اٹھانے پر کوئی پابندی نہیں، انشاء اللّٰہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔ مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ صرف بات چیت ہمارے مسائل کا حل نہیں، ہمیں تلخ مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات کا سال ہے اور انتخابات سےکچھ دن دور ہیں، انتخابات کے انعقاد میں کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے انتخابات کی تاریخ دی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے