شازیہ مری

سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ خدارا ایسا نہ کرے جو نااہل حکومت کررہی ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری  نے سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ خدارا ایسا نہ کرے جو نااہل حکومت کررہی ہے، سوئی گیس کمپنی سے 26 سو ملازمین کو ایک نوٹس پر نکالا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ 1999 میں سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے سرکاری ملازمین کو 2010 میں قانون سازی کے ذریعے بحالی گیا تھا، عدالتوں سے غریب عوام کی بجائے ججوں اور جرنیلوں کو ریلیف مل رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم نامے سے 11 محکموں کے ملازمین متاثر ہوئے ہیں جس پر پیپلز پارٹی کو شدید تشویش ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ کورونا میں لوگوں کو نوکریوں سے نکالاجارہا ہے، بلوچستان بھی انکے تعصب کا نشانہ بنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ججوں او جنرلوں کو ریلیف دے رہا ہے ، اسلام آباد میں ایک بڑے آدمی کو رییلف دیا گیا، سپریم کورٹ سے اپیل ہے وہ محنت کشوں ریلیف دے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے