مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے حکومت کے جھوٹے دعووں کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت کے جھوٹے دعووں کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جعلی کارکردگی دکھانے کیلئے بھارتی ویب سائٹ کی تصاویر استعمال کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے تین سال کی اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے بھارتی ویب سائٹ کی تصویریں استعمال کی ہیں۔ http://imagesbazaar.com لنک سے عمران خان حکومت کی” کارکردگی“ رپورٹ کے ثبوت بمع تصویر دیکھے جاسکتے ہیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے مہنگائی بے روزگاری غربت میں عوام کو پیس کر عوام کے ہی دئیے ہوئے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ کر کے اپنی کارکردگی کی جھوٹی رپورٹ کے اشتہار اخبارات میں لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

وزیراعلی پنجاب کا مشن خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشن خواتین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے