شہبازشریف

وزیرِ اعظم نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا یہ اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت ہوگی۔ دوسری جانب آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو کی سمری وزارتِ دفاع سے وزیرِ اعظم آفس میں موصول ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے  وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے 6 سینئر موسٹ جنرلز کے نام وزارتِ دفاع کو بھیج دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے