شرجیل میمن

عمران خان بہت جلد فیس سیونگ کی درخواست بھی کر سکتے ہیں، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخی ناکامی کے بعد عمران خان بہت جلد فیس سیونگ کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بہت جلد عمران نیازی کی طرف سے این آر او اور عام معافی کی درخواست آنے والی ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان 26 تاریخ کا پروگرام ملتوی کرنے کا بھی سوچ سکتے ہیں۔ یاد  رہے کہ گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے اختتام تک عمران خان کی جانب سے ملک میں پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے