مریم نواز

آپ کے ووٹ کی پرچی ہی مستقبل کا ٹکٹ ہے، مریم نواز

سیالکوٹ (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ کے ووٹ کی پرچی ہی مستقبل کا ٹکٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ چاہے کوئی اپنے مقابلے کا نظر آئے یا نہ آئے، 8 فروری کو نواز شریف کا کوئی ووٹر گھر نہ بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص عوام کے ہاتھ میں پیڑول بم دے، وہ آپ کا مخلص نہیں ہوسکتا۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ووٹ کی پرچی صرف پرچی نہیں ہوتی یہ آپ کا مستقبل ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ووٹ قوم کی تقدیر کا فیصلہ ہے، سوچ سمجھ کر ووٹ کا حق استعمال کریں۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عوام کا مقدر ڈنڈے اور لاٹھی نہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ووٹر گھر نہ بیٹھے، شیر کے نشان پر جتنے ٹھپے لگیں گے ،ترقی اُتنی ہی تیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے