شہباز شریف

وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی کارکردگی جانچنے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی کارکردگی اور رفتار جانچنے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 30 جون تک 30 ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کا ہدف پورا کیا جائے۔ وزیراعظم نے نوجوان قرضہ اسکیم سے متعلق آپریشنل مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ اور روزگار کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان آبادی کی فلاح و بہبود سے ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے، وسائل فراہم کیے جائیں تو ہمارے نوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی اور نجی شعبوں کو ہم آہنگ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے