خواجہ آصف

آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیر دفاع کا اہم بیان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نےنئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق کہا ہے کہ  آرمی چیف کی تعیناتی پر میں قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے  تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے گا، وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیرِ اعظم کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں، فیصلے قانون، آئین اور وطنِ عزیزکے مفاد میں ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آرٹیکل 243 میں تو اعتماد کا نہیں لکھا؟خواجہ آصف نے جواب دیا کہ مجھے اتنے آرٹیکل کا نہیں معلوم، ایسی تقرری کو عوامی مباحثے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ نئے آرمی چیف سینئر موسٹ ہوں گے یا کسی اور کی تقرری کی جا رہی ہے؟اس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ یہ مجھے تو نہیں معلوم کسی اور سے پوچھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے