یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک نئے فیچر اسکرین لاک متعارف کرانے کی تیاری

(پاک صحافت) ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں ایک نئے فیچر اسکرین لاک متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے۔ لاک اسکرین فیچر کے استعمال سے اسکرین لاک ہو جائے گی اور حادثاتی طور پر ڈیوائس کو چھونے سے ویڈیو متاثر نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر سے ڈیوائس کا ٹچ فنکشن ڈی ایکٹیو ہو جاتا ہے جس سے صارفین کو ویڈیو کے رکنے، اسکیپ یا سجیسٹڈ ویڈیو کے سلیکٹ ہونے کی پریشانی نہیں ہوگی۔یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر محدود صارفین کو دستیاب ہے اور اس کا استعمال بھی آسان ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب پر کسی ویڈیو کو اوپن کرکے اسکرین کے دائیں جانب گیئر آئیکون پر کلک کریں تو اسکرین لاک کا آپشن نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ لاک اسکرین کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کی جانب سے متعدد فیچرز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ ان میں سے ایک ایڈ بلاکر استعمال کرنے پر ویڈیو پلیئر بلاک کرنے کا انتباہ بھی ہے۔ اس فیچر کے تحت اگر صارفین مسلسل ایڈ بلاکر استعمال کریں گے تو ان کے لیے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے