بالی ووڈ فلم ’RRR‘ باکس آفس پر ریکارڈ منافع کمانے میں کامیاب

ممبئی (پاک صحافت) بالی ووڈ فلم ’RRR‘باکس آفس پر ریکارڈ منافع کمانے میں کامیاب ہو گئی۔  یاد رہے کہ فلم ’RRR‘ کو 25 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا اور پچھلے دو دنوں سے فلم مسلسل فلمی مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم نے پہلے ہی دن تقریباً 240 سے 260 کروڑ بھارتی  روپے کما کر باکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم، فلم کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فلم نے دنیا بھر میں اب تک صرف 223 کروڑ روپے کا ہی بزنس کیا ہے۔

واضح رہے کہ مبینہ طور پر  ہندی فلم سرکٹ میں ریلیز کے دوسرے دن فلم کی کارکردگی مبینہ طور پر 23 فیصد زیادہ بہتر رہی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق فلم  نے ریلیز کے دوسرے دن تمام زبانوں میں تقریباََ 90 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس طرح دو دنوں کی مجموعی کمائی کچھ  340 سے 350 کروڑ روپے کے درمیان ہوگی جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے