کنور دلشاد

نگراں وزیرِ اعلیٰ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوتا، کنور دلشاد

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کر دے تو فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو 4 ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری نے مزید بتایا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں نگراں حکومت کا نظام نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں کسی پر اعتماد نہیں کرتیں اس لیے یہاں نگراں سسٹم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے