بلاول بھٹو زرداری کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے خصوصی ملاقات کی،  ملاقات کے دوران  دونوں رہنماؤں کی جانب سے  پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور بلاول بھٹو زرداری کی  ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ہوئی۔ خیال رہے کہ  اس موقع پر پاک سعودی وزرائے خارجہ نے علاقائی و عالمی امن مضبوط کرنے کی مشترکہ کوششوں پر بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ  پاک سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے حوالے سعودی میڈیا  نے بتایا کہ پاک سعودی وزرائے خارجہ کی ڈیووس فورم 2023 کے ایجنڈے پر موجود اہم موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے