زلزلہ

بلوچستان میں زلزلہ،سخت سردی میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جمعرات 19 جنوری کو اعلی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگو کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے سخت سردی میں گھروں سے باہرنکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ضلع خاران میں محسوس کیے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشاریہ 7 شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز خاران سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

واضح رہے کہ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے خوف سے لوگ انتہائی سرد موسم میں گھروں سے باہر نکلے آئے۔ زلزلے 6 بج کر 19 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے