روسی ایپ

میسجنگ ایپ ٹیلی گرام میں اسٹوریز کا فیچر آئندہ ماہ متعارف کرایا جائے گا

(پاک صحافت) اسنیپ چیٹ، فیس بک ، میسنجر اور انسٹاگرام کے بعد معروف میسجنگ ایپ ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ ٹیلی گرام کے بانی پاویل دوروف نے اعلان کیا ہے کہ میسجنگ ایپ میں اسٹوریز کا فیچر آئندہ ماہ کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اپنی حریف ایپس کی طرح اس فیچر کو کاپی نہیں کر رہے بلکہ اسے منفرد انداز سے ٹیلی گرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی گرام کے بانی پاویل دوروف نےبتایا کہ ہم اپنی حریف ایپس کی طرح اس فیچر کو کاپی نہیں کر رہے بلکہ اسے منفرد انداز سے ٹیلی گرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صارفین خود فیصلہ کر سکیں گے کہ ان کی ہر اسٹوری کو کون دیکھ سکے گا۔ اسٹوریز چیٹ لسٹ کے اوپر نظر آئیں گی اور کسی کانٹیکٹ کی اسٹوری کو ہائیڈ کرنا بھی ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ صارفین ٹیلی گرام اسٹوریز میں کیپشنز کے ساتھ ساتھ فوٹوز اور ویڈیوز کو پوسٹ کر سکیں گے۔ ایک اسٹوری 6، 12، 24 یا 48 گھنٹے میں ایکسپائر ہوگی اور ہر ایک کی پرائیویسی سیٹنگ الگ ہوگی۔ ٹیلی گرام کے بانی نے بتایا کہ چینلز سے میسجز کو اسٹوریز میں ری پوسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے