بلاول بھٹو

نوازشریف چاہیں یا نہ چاہیں 8 فروری کو الیکشن ہوں گے۔ بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نوازشریف چاہیں یا نہ چاہیں 8 فروری کو الیکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اندازہ ہے کہ وہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، لیکن اگر ان کو یقین ہوتا تو وہ انتخابی مہم چلا رہے ہوتے، ان کا چہراترا ترا ہوا ہے، ایسا نہیں لگ رہا ہے کہ وہ وزیراعظم بنیں گے، اگر وہ وزیراعظم بنیں گے تو ایک مسکراہٹ تو کردیتے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ کی مرضی ہے کہ انتخابی مہم نہ چلائی جائے، انہوں نے تاثر دیا کہ سب کچھ ان کیلئے بنایا جا رہا ہے، خود کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم کہنے والا گھر سے نہیں نکل رہا، چیف جسٹس نے بھی کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اہل ہیں نا اہل وکلا بتائیں گے، چاہتے ہیں ملک کے جمہوری نظام میں بہتری آئے، ہم نے ابھی تک تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، نوازشریف بھی ماضی سے سبق بھول چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بھی چاہیے کہ وہ بھی ماضی سے سبق سیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے