مردم شماری

ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری، خود شماری کی آج آخری تاری

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری، خود شماری کی آج آخری تاریخ ہے۔ اس حوالے سے ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کا کہنا ہے کہ خود شماری کی آج آخری تاریخ ہے، خود شماری پورٹل رات 12 بجے بند ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ساتویں اور ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے۔ ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق خود شماری کے تحت تقریبا 5 لاکھ خاندان رجسٹرڈ ہو چکےہیں، خود شماری کا ڈیٹا متعلقہ مردم شماری کے عملے کے ٹیبلٹ میں منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترجمان کے مطابق خود شماری کرنے والوں کی تصدیق مردم شماری کا عملہ کرے گا۔ خیال رہے کہ ملک میں خود شماری کا عمل 20 فروری سے شروع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے