بجلی

بجلی خریدنے کیلئے پاکستانی وفد ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی خریدنے کے لیے پاکستانی وفد 3 روز کے دورے پر تہران روانہ ہو گیا۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایران جانے والے وفد میں پاور ڈویژن اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر کا بھی اس ضمن میں جلد ایران روانہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ بجلی کی سپلائی سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران سے مکران ڈویژن کے لیے اضافی 100 میگا واٹ بجلی لینے کے لیے ٹرانسمیشن لائن مکمل ہو چکی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران سے اس اضافی 100 میگا واٹ بجلی کے حصول کا مقصد گوادر کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے