عائشہ غوث پاشا

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں۔ عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (پاک صحافت) عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے، پاکستان قانون کے مطابق ہی چل رہا ہے۔ آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ قرض پروگرام میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں، وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو شرائط پر عمل درآمد اور پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امید ہے نئے بجٹ سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا، 30 جون کو آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی تو وزارت خزانہ آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھی، ہر وقت پلان بی بھی موجود ہوتا ہے، ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے، نئے مالی سال کا بجٹ الیکشن ایئربجٹ ہوگا۔ نیا بجٹ 9 جون کے حساب سے تیار کیا جا رہا ہے، نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے