پرویز خٹک

تحریک انصاف کو 2018 کے انتخابات میں کامیابی میری کارکردگی کی بنیاد پر ملی۔ پرویز خٹک

سوات (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو 2018 کے انتخابات میں کامیابی میری کارکردگی کی بنیاد پر ملی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے حالات بہتر بنانا وفاقی حکومت کا کام ہوتا ہے، اقتدار میں آکر یہ لوگ منشور بھول جاتے ہیں، ہمیں ہمیشہ بے ایمان حکمران ملے ہیں۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی روٹی کپڑا مکان، کبھی دین، کبھی نئے پاکستان پر دھوکا دیا گیا، ہمیں ہمیشہ بے ایمان حکمران ملے ہیں۔ جنرل ایوب خان کے دور تک ہمارے ملک نے ترقی کی، ذوالفقار علی بھٹو کے دور کے بعد سے اب تک پاکستان زوال کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج پاکستان کو قرض بھی سخت ترین شرائط لگا کردیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے