وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کا قومی ٹیم کے نام اہم پیغام

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی فائنل کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم پاکستان! آپ نے فائنل تک پہنچنے کیلئے تمام مشکلات کو شکست دی، جانتا ہوں آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کے نام پیغام میں مزید کہنا ہے کہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں، پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے