مریم اورنگزیب

عمران صاحب کا قرض لینے کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کیلئے خطرناک ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملکی قرض کا ستر فیصد اپنے دور اقتدار میں لیا ہے۔ ان کا بیرونی قرضہ لینے کا ریکارڈ پاکستان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب پر نظر رکھی جائے کہیں آئی ایم ایف سے قرض لینے پر خودکشی ہی نہ کر لیں۔ پاکستان کی تاریخ میں لئے گئے کل قرض کا 70 فیصد عمران خان نے لیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی بدولت ہر پاکستانی 58 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔ وزیر خزانہ نے بڑی خوشی سے ایک ڈالر کا مقروض ہونے کا اعلان کیا۔ عمران صاحب نے جو قرض قوم پر لادا ہے اسے ادا کون کرے گا؟۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے