گوگل کروم

گوگل کروم میں مزید تین منفرد فیچر ز کااضافہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  گوگل کروم میں صارفین کے لئے مزید تین نئے فیچر ’ سینڈ لنکس‘،’ٹیب سرچ‘ اور نئے بیک گراؤنڈ اور رنگوں کو منتخب کرنے کے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ لنک شیئرنگ فیچر کی مدد سے صارفین وصول کنند کے لیے پیچ کے کسی مخصوص حصے کو ہائی لائٹ کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر لنک وصول کرنے والے فرد کو پیچ پر سب سے اوپر لے جانے کے بجائے براہ راست ہائی لائٹ کیے گئے حصے پر ہی لے جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کروم میں ایک ساتھ بہت ساری ٹیب کو کھولنا بعض اوقات دقت کا سبب بنتا ہے۔ اور کسی مخصوص ٹیب کو ڈھونڈنا مشکل ہوجاتا ہے۔ نئے ٹیب سرچ فیچر کی مدد سے  استعمال کنندہ براہ راست کسی بھی ٹیب کو تلاش کرکے اسے کھول سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو کروم ونڈو میں اوپر کی طرف موجود  ٹیپ سرچ آئیکون پرکلک کرکے اس ٹیب کا کی ورڈ داخل کرنا ہوگا جسے آپ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ تیسرے فیچر میں گوگل نے کروم صارفین کے لیے کسٹومائیزیشن کی بہترین سہولت فراہم کی ہے۔ اس نئے فیچرسے کروم صارفین اپنے براؤزر کے رنگ اور پس منظر ( بیک گراؤنڈ ) کو بھی اپنی مرضی سے سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے مختلف کروم پروفائل استعمال کرنے والے افراد ہر ایک کے لیے مختلف بیک گراؤنڈ منتخب کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے