الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 5 نئے فارم بھی جاری کر دیے ہیں، امیدوار یا سیاسی جماعتیں 7 اکتوبر تک اعتراضات عائد کرواسکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کیلئے الیکشن اخراجات کیلئے بینک اکاونٹ سے متعلق رولز میں تبدیلی کی گئی ہے، امیدوار کو انتخابی اخراجات کیلئے الگ بینک اکاونٹ کھولنا ہوگا، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کا مشترکہ اکاونٹ قابل قبول نہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر امیدوار کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے آفس میں رزلٹ فراہم کرے گا، پوسٹل بیلٹ سے بھی رولز تبدیل کیے گئے ہیں، پوسٹل بیلٹ کو الگ الگ پیکٹس میں سیل کرکے متعلقہ آر او کو بھیجا جائے گا، پوسٹل بیلٹ الیکشن ڈے سے پہلے آر او کو نہ ملنے پر ووٹس گنتی میں شمار نہیں ہوں گے۔ رات 2 بجے تک رزلٹ میں تاخیر پر آر او فوری الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا۔

نئے رولز کے مطابق آر او تاخیر کی وجوہات سے بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا، آر او امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ حوالے کرے گا آر او نتائج کیلئے فارم 47، 48، 49 خود مرتب کرکے سیل کرے گا۔ امیدوار انتخابی اخراجات کا ریکارڈ خود مرتب اور حوالے کرے گا، امیدوار انتخابی اخراجات کی مکمل تفصیلات اور انتخابی مہم پر مالی اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

نئے رولز کے تحت امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے الگ بینک اکاونٹ کھولنے کا پابند ہوگا۔ انتخابات سے متعلق پٹیشن ایک لاکھ روپے کے عوض فائل کی جاسکے گی، الیکشن کمیشن کیس پر 180 روز میں فیصلہ سنائے گا، دوران سماعت التوا مانگنے پر 10 ہزار سے 50 ہزار جرمانہ کیا جائے گا، سماعت میں 3 روز سے زیادہ کا التوا نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے