خورشید شاہ

افسوس کی بات ہے کہ عمران خان سیاستدان بن ہی نہیں سکا۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ اتنے سال گزرنے کے بعد بھی عمران خان سیاستدان نہیں بن سکا ہے۔

تفصییلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار مستقل طور پر طے ہونا چاہیے، جس طرح چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر طے ہوگیا اس معاملے کو بھی حل ہونا چاہیے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ تقرر کے معاملے پر پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرسکتی ہے بہتر ہے کہ آرمی اپنے رولز میں خود ترمیم کرلے، وزیراعظم کے پاس اختیار ہے کہ وہ سینیئر موسٹ میں سے ایک لیفٹیننٹ جنرل کا بطور آرمی چیف تقرر کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں، جس طرح عمران خان کہہ رہا ہے اگر پیپلزپارٹی کہتی تو اب تک پھانسی گھاٹ کے 15 کمرے بک ہوچکے ہوتے، مسائل ہمیشہ مذاکرات کی ٹیبل پر حل ہوتے ہیں مگر سابق حکمران تو خود ہمیشہ مذاکرات سے دور رہا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے