نواز شریف، عبدالمالک بلوچ کا سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی کے قائدین نے پاکستان کےلیے مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ خیال رہے کہ لاہور میں نیشنل پارٹی کے وفد نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال اور 8 فروری کے عام انتخابات سے متعلق سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران گفتگو نواز شریف نے مرحوم میر حاصل بزنجو کی ملک، قوم اور جمہوریت کےلیے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مقدمات سے بریت پر نواز شریف کو مبارک باد پیش کی اور بلوچستان کی ترقی کے ن لیگی قائد کے وژن اور کاوشوں کو سراہا۔ ن لیگ اور نیشنل پارٹی کے قائدین نے دوران ملاقات پاکستان کےلیے ساتھ مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے