مریم نواز

پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران نہیں آیا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران کبھی نہیں آیا ہے۔ اس نے ملک و قوم دونوں کو برباد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔ دوسروں سے فنڈ کے نام پر مال اینٹھنا، پھر اس کو عیاشی کے لیے استعمال کرنا اور چوری چھپانے کے لئے جھوٹ پہ جھوٹ بولنا۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے نہ صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور ان کی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔ پے درپے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں، اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے