احسن اقبال

علم اور تحقیق اور جستجو سے دنیا میں ترقی ممکن ہے، احسن اقبال

گوادر (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ علم اور تحقیق اور جستجو سے دنیا میں ترقی  ممکن ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کے خطے کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، اختلاف کو تشدد سے نہیں ، مکالمے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلا  ت کے مطابق گوادر یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک ملکی ترقی کا منصوبہ ہے، پچھلی حکومت نے سی پیک کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گوادر میں  ہائیر ایجوکیشن کو اہمیت دی، اگر تعلیم نہیں ہوگی تو ترقی کا عمل رک جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ 2 سے 3 سال میں یونیورسٹی کا کیمپس مکمل ہو جائے، اس یونیورسٹی کو سینٹر آف ایکسیلینس بنائیں گے۔ ہم نے گوادر کے شہریوں کے لئے محنت کی، کئی منصوبے شروع کئے، بجلی اور پانی کے منصوبے شروع کئے۔ ہمیں امید تھی دو سال میں مکمل ہوجائیں گئے،لیکن مجھے افسوس ہوا،ہمارے شروع کئے گئے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے