شہباز شریف

غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی دھمکی، شہباز شریف کی جانب سے شدید مذمت

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی دھمکی کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا بیان ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست اور ایٹمی قوت انتہاء پسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے، بے گناہوں کے قاتلوں کا پوری دنیا پر خودکش حملہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر امیچے الیاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ فلسطینی کسی صحرا یا آئرلینڈ چلے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے