اسحاق ڈار

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزعابی نے ملاقات کی اور انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماﺅں کی اس ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر اماراتی سفیر نے کہا کہ ابوظہبی سرمایہ کاری اتھارٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین طویل مدتی دوطرفہ تعلقات ہیں اور ہم ان تعلقات میں مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے