سرتاج عزیز

سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر خزانہ اور مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سابق وزیر خزانہ کے انتقال کے متعلق پیغام میں کہا ہے کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان میں شامل اہم شخصیات میں سے ایک اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔ قوم کے لیے سرتاج عزیز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔ انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام میں یہ بھی تحریر کیا کہ اللّٰہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ سرتاج عزیز نواز شریف کے ابتدائی تین ادوار حکومت میں وزیر خزانہ رہے۔ سرتاج عزیز جون 2013 سے اکتوبر 2015 تک نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی رہے جبکہ دو مرتبہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے